حیدرآباد، 29 اگست(ذرائع) بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کی ایم ایل سی کے کویتا، جو دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں پانچ ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد جیل سے باہر آئی ہیں، جمعرات کے روز کویتا اپنے والد اور پارٹی صدر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی۔
چہارشنبہ کی شام حیدرآباد پہنچی کویتا والد ے ملنے کے لیے سدی پیٹ
ضلع کے ایراویلی پہنچی۔
اپنے شوہر ڈی انیل کمار اور ان کے بیٹے آدتیہ کے ساتھ، وہ کے سی آر کے پیر چھوئے اور والد نے کویتا کو گلے لگالیا۔
کویتا کا رہائش گاہ پہنچنے پر بی آر ایس قائدین اور عملے نے روایتی استقبال کیا۔ پھر وہ اپنے والد سے ملنے کے لیے اندر چلی گئی۔کے سی آر پانچ ماہ سے زیادہ کے بعد بیٹی کو دیکھ کر خوش ہوئے۔