حیدرآباد، 3 مارچ(ذرائع) بھارت راشٹرا سمیتی ایم ایل سی کے کویتا نے پیر کو ریاست کی کانگریس حکومت پر خواتین سے کیے گئے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کے لیے دباؤ بڑھانے کے لیے ایک پوسٹ کارڈ تحریک شروع کی۔
کویتا نے ثقافتی تنظیم کے دیگر قائدین کے ساتھ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو 10,000 پوسٹ کارڈ
بھیجے، جس میں خواتین سے وعدے کیے گئے اسکیموں پر عمل آوری کا مطالبہ کیا۔
میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اگر بین الاقوامی یوم خواتین (8 مارچ) تک خواتین پر مبنی اسکیموں پر کسی ٹھوس ایکشن پلان کا اعلان نہیں کیا گیا تو کانگریس کی اعلیٰ لیڈر سونیا گاندھی کو لاکھوں پوسٹ کارڈ بھیجے جائیں گے۔