حیدرآباد24اکتوبر(یواین آئی)سابق رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا نے تلنگانہ کے عوام کو بتکماں تہوار کی مبارکبادپیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیام میں کہا کہ ہر سال بتکماں تہوار
بڑے پیمانہ پرمنایاجاتا ہے تاہم اس مرتبہ کورونا کی وجہ سے ہر کسی کے گھر میں ماسک پہن کر یہ تہوار منانے کی صورتحال پیداہوگئی ہے۔
اس کے باوجود تمام خواتین جوش وخروش کے ساتھ یہ تہوار منارہی ہیں۔