: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 7 مئی ( یواین آئی ) صدر جمہور یہ رام ناتھ کووند نے بدھ پورنیما کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور کورونا وبا کی اس گھڑی میں حاجت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ مسٹر کووند نے جمعرات کو ٹویٹ کر کے کہا ’’ ہندوستان اور پوری دنیا میں بھگوان بدھ
کے پیروکاروں کو بدھ پورنیما پر مبارک باد ۔ بھگوان بدھ کا پیغام ہمیں محبت ، ہمدردی اور خدمت ِ خلق کا درس دیتا ہے‘‘ ۔صدر جمہوریہ نے کہا ’’ کووڈ انیس کے شدید بحران کا سامنا کرنے کی اس گھڑی میں ہم بھگوان بدھ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں اور حاجت مندوں کی مدد کریں‘‘ ۔