the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زینب انصاری کیس میں پولیس نے ایک اہم گرفتاری کی ہے جس کی تفصیلات آئندہ چند گھنٹے میں ڈی این اے کی حتمی رپورٹ کے بعد فراہم کی جائیں گی۔
پولیس کے مطابق گرفتار کیا جانے والا ملزم قصور کے علاقے روڈ کوٹ کا ہی رہائشی ہے اور اسے پیر کی شب حراست میں لیا گیا۔
زینب انصاری کو رواں ماہ کے آغاز میں کوٹ روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ کے قریب سے اغوا کر لیا گیا تھا اور ان کی لاش چند دن بعد ایک کوڑے کے ڈھیر سے ملی تھی۔
زینب کی لاش ملنے کے بعد قصور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی اس معاملے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔
اتوار کو چیف جسٹس نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے والے ادراوں کو مزید 72 گھنٹے کی حتمی مہلت دی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔
پنجاب حکومت کے ترجمان محمد احمد خان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ملزم کو اس سے پہلے بھی حراست میں لیا گیا تھا تاہم ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔
تاہم اب اسے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈی این اے کی حتمی رپورٹ منگل کی شام چھ بجے تک متوقع ہے جس کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’کچھ ایسے شواہد ملے ہیں کہ جو اسے ملزم قرار دیتے ہیں، تاہم حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی درست طریقے سے تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔‘
ترجمان حکومتِ پنجاب کے مطابق ملزم کو پولیس نے پاک پتن سے حراست میں لیا



اور وہ حلیہ تبدیل کرتا رہتا تھا۔
تھانہ اے ڈویژن کی پولیس نے ملزم کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بھی پیش کیا ہے۔
محمد احمد خان کے مطابق زینب کیس کی تفتیش کے دوران قصور میں 600 افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا۔
خیال رہے کہ اس ملزم کی گرفتاری پر زینب ہی نہیں، ان سات بچیوں کے مقدمات کا حل بھی منحصر ہے جنہیں قصور میں گذشتہ دو برس کے دوران اِغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق ان میں سے تین خوش قسمتی سے زندہ بچ گئیں۔
قصور پولیس کے مطابق ان تمام وارداتوں میں ایک ہی شخص ملوث ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے قصور کے ضلعی پولیس آفیسر زاہد علی مروت نے بتایا تھا کہ اس امر کی تصدیق ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جا چکی ہے۔

'ان کے مطابق 'مردہ اور زخمی حالت میں ملنے والی تمام بچیوں کے جسموں سے حاصل کیے جانے والے ڈی این اے کے نمونے آپس میں مطابقت رکھتے ہیں یعنی وہ ایک ہی شخص کے ہیں۔'

بچیوں کے اغوا اور ان سے جنسی زیادتی کے بعد قتل کی یہ وارداتیں زینب انصاری کی رہائش گاہ کے تقریباً تین مربع کلومیٹر کے علاقے میں ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق قصور میں سنہ 2015 سے لے کر اب تک چھوٹی بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کر کے قتل کرنے کی 12 وارداتیں ہو چکی ہیں۔

ان میں سے تین وارداتوں میں ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ آٹھ وارداتیں ایسی ہیں جن میں مجرم عدم گرفتار تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.