: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر،10 فروری (یو این آئی) مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر پہلے پتھر بازی کے لئے جانی جاتی تھی لیکن آج سپورٹس سرگرمیوں کے لئے مشہور ہے انہوں نے کہا کہ سرکار نے جموں و کشمیر کی
صورتحال کو صرف تین برسوں میں تبدیل کر دیا جو پہلے 75 برسوں کے دوران بھی نہیں ہوئی تھی موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔