سری نگر،23 مارچ (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں لاک ڈائون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ڈرونز کو بروئے کار لانا شروع کردیا ہے جن کے ذریعے نہ صرف لوگوں تک اپنے گھروں میں محدود رہنے کا صوتی پیغام پہنچایا جارہا ہے بلکہ یہ بھی دیکھا
جارہا ہے کہ کہیں لوگ ایک جگہ پر جمع تو نہیں ہوئے ہیں۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب جموں وکشمیر پولیس نے صوتی پیغام کی رسانی کے لئے ڈرونز کا استعمال کیا ہے۔
چین میں بھی گذشتہ ماہ لاک ڈائون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ڈرونز کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا تھا۔