the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سرینگر/2مئی(ایجنسی) جموں وکمشیر کے دہشت گردوں سےمتاثر شوپیاں علاقوں میں آج صبح پرپتھر بازوں نے رینبو انٹرنیشنل اسکول کی اسکول بس کو نشانہ بنایا جس میں اسکولی بچے سوار تھے۔ ایک اسکولی بچے کے ہاتھ میں اور دوسرے کے سر میں چوٹ آئی ہے۔ اس واقعہ پر ریاست کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے بھی سخت ردعمل کااظہار کیاہے۔

پولیس نے بتایا کہ پتھر بازوں نے جاوورا علاقے میں رینگو ہائی اسکول کی بس پر پتھرائو کیا۔ اس بس میں اس وقت 35 بچے سوار تھے۔ پتھر بازی کے اس واقعہ میں کئی بچوں کو شدید چوٹ آئی ہیں۔ دو بچوں کے ہاتھ میں جبکہ ایک بچے سرپر شدید چوٹ آئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ



دونوں بچے خطرے سے باہر ہیں۔


ریاست کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس حرکت کے سازش کرنے والوں کو جلد ہی انصاف کی زد میں لایاجائے گا۔

سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اسکولی بس پر حملے کی مذمت کی ہے۔ عمر عبداللہ نے ٹوئٹ کیا "اسکولی بچوں یا سیاحوں کی بسوں پر پتھراو سے ان پتھربازوں کو آگے بڑھانے میں کیسے ملتی ہے؟ ان حملوں کی متحد ہوکر مذمت کی جانی چاہئے اور میرا یہ ٹوئٹ اس کا حصہ ہے"۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.