سری نگر،14 جنوری (یو این آئی) وادی کشمیر میں ریکارڈ توڑ سردیوں کا سلسلہ جاری ہے اور سری نگر میں گذشتہ شب کی سردیوں نے 25 سالہ پرانے ریکارڈ کو پاش پاش کر دیا محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے بتایا کہ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری
سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس سے پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں سال 1995 کے ماہ جنوری میں شبانہ درجہ حرارت منفی 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں سال 1991 کے ماہ جنوری میں شبانہ درجہ حرارت منفی 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا۔