نئی دہلی/6جون(ایجنسی) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کل جموں وکشمیر کے دو روزہ دورہ پرجائیں گے اور گزشتہ مہینہ سلامتی دستوں کو مہم روکنے کیلئے دی گئیں ہدایات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ گورنراین این ووہرہ ، وزیراعلی محبوبہ مفتی، سینئر حکام ، فوج ، سلامتی دستوں، جموں وکشمیر پولیس اور دیگر متعلقہ فریقوں سے ملاقات کریں گے اور رمضان کے دوران مرکز کی طرف سے کی گئی پہل کے پس منظر میں صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ وہ پتھرا و کے واقعات ، سلامتی دستوں پر حملے
اور دراندازی کی واردات پر بھی تفصیلی بات چیت کریں گے۔
دوسرے دن جموں میں وہ سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کی طرف سے کی جارہی فائرنگ اور اس سے سرحدی علاقوں میں ہونے والی پریشانیوں پر بھی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ جموں وکشمیر کے لئے پردھان منتری وکاس پیکج سے متعلقہ پروجیکٹوں کی پیش رفت اور ان کی حالت پر بھی بات چیت ہوگی۔