سری نگر، 18 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں گزشتہ چند روز سے جاری خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث جہاں سردی کی شدت میں روز افزوں ہورہے اضافے نے لوگوں کا جینا دو بھر کردیا ہے وہیں بدھ کی صبح شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے بھی منجمد ہوئے
تھے۔
جبکہ وادی کےمشہور دہر سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ اور منفی 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔
ادھر محکمہ موسمیات نے موسم کے متعلق تازہ پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں 19 سے 21 دسمبر تک مزید برف وباراں متوقع ہے۔