: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر،22 اگست(یو این آئی) لوک سبھا میں اپویشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کانگریس اور انڈیا بلاک کی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا: ہماری پارٹی کا مقصد ہے کہ جموں و
کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو ان کے جمہوری حقوق واپس ملیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا : نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں۔ موصوف اپوزیشن لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں ایک پریس کا نفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔