: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جموں،21 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے سرحدوں پر قائم امن کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی سے ڈر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے سرحدوں پر ایک گولی چلانے کی بھی ہمت نہیں کر سکتا ہے۔ وزیر داخلہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز ضلع پونچھ کے مینڈھر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے
کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: جموں و کشمیر کے سر حدوں پر خاموشی چھائی ہوئی ہے اور سرحدی اضلاع میں رہنے والے لوگ امن میں رہ رہے ہیں جب یہاں ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی حکومت تھی تو اس علاقے میں سرحد پار سے شیلنگ ہوتی تھی ۔ ان کا کہنا تھا : اب سرحد پار سے شیلنگ کی گرج بند ہوئی ہے کیونکہ پاکستان وزیر اعظم نریندر مودی سے ڈرتا ہے اب پاکستان سرحد پر ایک گولی چلانے کی بھی ہمت نہیں کر سکتا ہے ۔