: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر،30 دسمبر (یو این آئی) تازہ برف باری کے بعد مطلع ابر آلود رہنے سے وادی کشمیر کے بیشترع علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید بہتری واقع ہوئی ہے جس سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کسی حد تک راحت نصیب ہوئی ہے ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی عین مطابق جمعرات کی سہہ پہر
سے وادی گیر برف باری ہوئی اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرحدی ضلع کپوارہ میں سب سے زیادہ20 سینٹی میٹر (7.87 انچ) برف جمع ہوئی جبکہ اس مدت کے دوران سیاحتی مقام گلمرگ میں16.5 سینٹی میٹر، قاضی گنڈ میں 15.0 سینٹی میٹر، پہلگام میں 10.0 سینٹی میٹر اور سری نگر میں 3.0 سینٹی میٹر برف جمع ہوئی ہے۔