نئی دہلی،11 مئی(یواین آئی)سپریم کورٹ نے قومی لاک ڈاؤن کے پیش نظر جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ خدمت بحال کرنے کی اپیل پر داخلہ سکریٹری کی قیادت میں فوراً اعلی افسر کمیٹی تشکیل کرنے کا حکم دیا،جو ضلع کی بنیاد پر حالات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرےگی۔
جسٹس این وی رمن،جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس بی آر گوئی کی بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اپنا
حکم سناتے ہوئے کہا کہ قومی سکیورٹی اور انسانی حقوق کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
عدالت نے داخلہ سکریٹری کی قیادت میں اعلی افسر کمیٹی بنانے اور اس میں مواصلاتی سکریٹری اور جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کو شامل کرنے کی ہدایت دی۔
عرضی گزاروں میں فاؤنڈیشن فار میڈیا پروفیشنلس،شعیب قریشی اور جموں و کشمیر پرائیویٹ اسکول اسوسی ایشن شامل تھے۔