سری نگر،25 مارچ (ایجنسی) سری نگر اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی راجدھانی مظفر آباد کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس سروس پیر کے روز مسلسل چوتھے ہفتے بھی معطل رہی۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ کمان پوسٹ پر پُل کا مرمتی کام ابھی بھی جاری ہے جس کے پیش نظر سری نگر اور مظفر آباد کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس سروس کو پیر کے روز لگاتار چوتھے ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔
text-align: start;">انہوں نے بتایا کہ کاروان امن بس سروس کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو بس کی معطلی کے بارے میں پہلے ہی مطلع کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 4 مارچ کو بس سروس ہیرتھ تہوار کے پیش نظر بند تھی بعد ازاں کمان پوسٹ پر پل کا مرمتی کام جاری رہنے کی وجہ سے بس سروس تین بار معطل رہی۔ قابل ذکر ہے کہ سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان چلنے والی اس ہفتہ وار بس سروس کا آغاز 7 اپریل 2005 کو ہوا تھا اور تب سے اس کے ذریعے ہزاروں لوگ آرپار اپنے عزیز واقارب سے ملے ہیں۔