سرینگر/5فروری(ایجنسی) پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو منائے جانے والے 'یوم یکجہتی کشمیر' کے پیش نظرگرمائی دارالحکومت سری نگر اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی دارالحکومت مظفرآباد کے درمیان چل رہی ہفتہ وار 'کاروان امن'بس کو پیر کے روز معطل کیا گیا ۔
start;"="">سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا 'ہمیں مظفر آباد سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ وہاں یوم یکجہتی کشمیر کے عالمی دن کے موقع پر عام تعطیل ہوتی ہے اور اس کے پیش نظر کاروان امن بس کو آج معطل کیا جائے'۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں طرف کی انتظامیہ نے باہمی اتفاق رائے کے بعد بس سروس کو آج معطل رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔