نئی دہلی، 7 اگست (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کرونا ندھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ"ایم کروناندھی
کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی غمزدہ ہوں۔ وہ ہندوستان کے سینئر ترین لیڈروں میں سے تھے۔ ان کے انتقال سے ہم با اثر عوامی لیڈر، عظیم مفکر، قلمکار اور ایسے قدآور لیڈر سے محروم ہوگئے جن کی زندگی غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے لئے وقف تھی۔ وہ بالخصوص تمل عوام کی فلاح و بہبود کے عہد بند تھے اور انہوں نے تمل ناڈو کے عوام کی آواز مؤثر طریقے سے ہر سطح پر اٹھائی ہے"۔