نئی دہلی/1مارچ(ایجنسی) آئی این ایکس میڈیا لمیٹڈ کے ڈائریکٹر پیٹر اور اندرانی مکھرجی کے اقبالیہ بیان کی بنیاد پر سی بی آئی نے کارتی چدمبرم کو بدھ کو گرفتار کیا ۔ اس معاملہ میں جمعرات کو ایک مرتبہ پھر کارتی کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ۔ عدالت نے کارتی کو چھ مارچ تک کیلئے سی بی آئی کی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔ سی بی آئی کی دلیل ہے کہ کارتی چدمبرم تفتیش میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">تاہم سی بی آئی کی اس دلیل کی کارتی کے وکیل نے شدید مخالفت کی ۔ کارتی کے وکیل کا کہنا ہے کہ سی بی آئی نے کارتی کو کوئی سمن بھیجا ہی نہیں، تو ایسے میں وہ کیسے کہہ سکتی ہے کہ کارتی جانچ میں تعاون نہیں کررہے ہیں ۔ سی بی آئی نے 14 دنوں کی ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا ، مگر عدالت نے اس کو خارج کردیا اور 6 مارچ تک کیلئے کارتی کوسی بی آئی کی ریمانڈ میں دیا ۔ سی بی آئی نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس اندرانی کے ذریعہ دئے گئے پیسوں کے سبھی واوچرز موجود ہیں۔