: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/23مارچ(ایجنسی) دہلی ہائی کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں کارتی چدمبرم کو مشروط ضمانت پر رہا کرنے کا آج آرڈر دیا ہے۔ جسٹس ایس پی گرگ نے کارتی کے وکیل کی دلیلیں سننے کے بعد مشروط ضمانت کا حکم دیا۔ کارتی 12 مارچ سے عدالتی حراست میں تھے۔ اس سے پہلے کارتی کے وکیل نے یہ کہتے ہوئے اپنے موکل کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست کی تھی کہ اب اس کو
جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ کورٹ نے كارتی کو گواہوں کو متاثر نہ کرنے، ملک نہ چھوڑنے اور اپنے بینک اکاؤنٹ بند نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے كارتی کو 28 فروری کو لندن سے لوٹتے وقت چنئی ہوائی اڈے پر حراست میں لے لیا تھا اور پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔ كارتی کو سی بی آئی دہلی لے کر آئی تھی۔ قریب 13 دنوں تک سی بی آئی کی حراست میں رکھنے کے بعد كارتی کو گذشتہ 12 مارچ کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔