حیدرآباد/17نومبر(ایجنسی) کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ سبیتا اندرا ریڈی کے خاندان کے ایک رکن نے کانگریس پارٹی کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے آزادانہ طور پر انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے.
آپ کو بتادیں کہ سبیتا اندرا ریڈی کے بیٹے اور
کانگریس کی مہم کمیٹی کے رکن کارتیک ریڈی نے تلگو دیشم پارٹی کو راجیندر نگر کی سیٹ دیے جانے سے ناراض ہوکر پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے، کارتیک ریڈی نے میڈیا کو پارٹی چھوڑنے کی معلومات دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ راجیندر نگر سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اتریں گے.