بنگلور / نئی دہلی/7جولائی(ایجنسی) ملک میں افواہوں سے تشدد کے معاملے کم ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں، اب کرناٹک کے ضلع سے پھر ایسا معاملہ سامنے آیا ہے، اس میں ایک والد کو اپنی ہی بچی کی چوری کے الزام میں بھیڑ نے پیٹ دیا، جب پولیس نے اس شخص کو پکڑ کر معاملے کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ جن بچوں کی چوری کا الزام لگاکر
شخص کو پیٹا جارہے تھا وہ بچی کا والد نکلا.
یہ معاملہ 5 جولائی کو جنوبی کرناٹک کے بیلنتگاڑی کا ہے، یہاں پر 30سالہ خالد رکشاں میں اپنی ڈیڑھ سال کی بچی کے ساتھ جارہا تھا، بچی کسی وجہ سے رو رہی تھی، اتنے میں وہاں دو بائیک سوار آگئے ، انہوں نے خالد کو رکشاں سے کھینچ لیا اور بنا سوچے سمجھے اسے پیٹنا شروع کردیا.