نئی دہلی، 13جنوری (یواین آئی) نیشنل لا اسکول آف انڈیا یونیورسٹی (این ایل ایس آئی یو) میں مقامی رہائشیوں کو پچیس فیصد ریزرویشن کے نظم کو منسوخ کرنے سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج دینے والی اپیل پر ہائی کورٹ میں سماعت بدھ کو ٹل گئی، کیونکہ ایک جج نے خود کو سماعت سے الگ کرلیا جسٹس ادے امیش للت کی صدارت والی بنچ کے سامنے
کرناٹک حکومت کی اپیل جیسے ہی سماعت کے لئے آئی جسٹس للت نے خود کو سماعت سے الگ کرنے کا اعلان کیا۔
جسٹس للت نے کہا کہ انہوں نے سرکاری بورڈ کے ایک رکن کی نمائندگی پہلے ہی کی تھی اس لئے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ریاستی حکومت کی اپیل کی سماعت نہیں کرسکیں گے۔
انہوں نے اس معاملے میں دوسری بنچ کے سامنے سپریم کورٹ رجسٹری لسٹ کرنے کی ہدایت دی۔