بنگلور و ، 05 اپریل (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پر میشور نے ہفتہ کے روز کہا کہ پولیس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکن و نے سومیا کے خود کش نوٹ کے معاملے میں مناسب قانونی کارروائی کرے گی جس میں مبینہ طور پر کانگریس لیڈروں اے ایس پوننا اور منتر گوڑا کا نام لیا گیا ہے۔
ڈاکٹر پر میشور نے یہاں
صحافیوں سے کہا کہ " قانون سب کے لیے یکساں ہے "، جس میں نوٹ میں ذکر کیے گئے دونوں کا نگریس کے رہنما بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا، " پولیس محکمہ قانون کے مطابق جو بھی ضروری کارروائی ہو گی ، وہ کرے گا۔ یہ واقعہ فروری میں پیش آیا تھا۔ محکمہ نے تفتیش کی ہے۔ دیکھتے ہیں ہمیں کیا معلومات ملتی ہیں۔ پولیس محکمہ ہر پہلو سے تحقیقات کرے گا اور کارروائی کرے گا۔