بنگلور،11 جون (یو این آئی) کرناٹک میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر تک پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن کانگریس پارٹی نے قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج سے پانچ روزہ احتجاج و مظاہرہ شروع کیا ہے۔
اس
دوران پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شیوانند اسکوائر پر دھرنا دیا اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ’100 ناٹ آؤٹ‘ کا نعرہ لگایا۔
کچھ کانگریسی لیڈرز’ناٹ آؤٹ 100‘ والا پیڈ پہنے اور ہاتھوں میں بیٹ لئے ہوئے تھے۔