بنگلور/25مئی(ایجنسی) مسٹرکےآررمیش کمارآج کرناٹک قانون سازاسمبلی کےمتفقہ طورپراسپیکرمنتخب ہوئے۔سابق وزیر اور ایم پی رمیش کمار کے نام کی تجویزنائب وزیر اعلی جی پرمیشور کی طرف سے پیش کی گئی تھی اور سابق وزیر اعلی سدارمیا نے اس تجویز کی حمایت کی۔
اس سے پہلے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے صدر کے
عہدہ کےلئے نامزدکرنےوالےسریش کمارکا نام واپس لے لیا۔
سینئر بی جے پی رہنما اور سابق وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے کہا کہ پارٹی نے صدر کے عہدے کے وقار کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی امیدواری کو واپس لے لیا ہے۔ مسٹررمیش کمارچھ بارایم ایل اےرہ چکےہیں اور 1994 سے 1999کےدرمیان بھی اس عہدےپرتھے۔