ممبئی، 15 جولائی (ایجنسی) ممبئی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے کرناٹک کے 14 باغی اراکین اسمبلی نے پیر کو کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں سے ایک بار پھر ملنے والی دھمکی کے سلسلے میں شکایت درج کروائی۔
پَوَئی پولیس اسٹیشن کو کرناٹک کے 14
اراکین اسمبلی نے گذشتہ پانچ دن میں دوسری بار اس طرح کی شکایت درج کروائی ہے۔
شکایت میں انہوں نے کہا کہ کانگریس کے بڑے رہنما ملک ارجن کھڑگے اور ٖغلام نبی آزاد سمیت مہاراشٹر یا کرناٹک کے کسی بھی کانگریس کے رہنما سے نہیں ملنا چاہتے۔