حیدرآباد،24جون(یواین آئی) آندھراپردیش کے گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے عام آدمی پارٹی حکومت کی جانب سے پہلی دہلی اسپورٹس یونیورسٹی کی وائس چانسلر مقرر کئے جانے پر اولمپکس میں میڈل جیتنے والی پہلی خاتون ویٹ لفٹر کرنم ملیشوری
کو مبارکباد پیش کی۔
اپنے بیان میں ہری چندن نے کہا کہ کرنم ملیشوری سڈنی اولمپکس میں سال 2000میں ویٹ لفٹنگ میں برونز میڈل جیتنے کے بعد گھر گھرمیں مشہور ہوگئیں۔
گورنر نے کہا کہ کرنم ملیشوری ملک کے کھلاڑیوں کیلئے ایک جذبہ ہیں۔