the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد/15مئی(ایجنسی) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان سعودی عرب میں ایجنٹ کی دھوکہ دہی کا شکار ہوگیا۔ جہاں اس کو کئی مسائل کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔اس21سالہ نوجوان محمد سمیر نے جس کا تعلق ضلع کریم نگر کے ایلنتوکنٹہ سے ہے۔ایک ویڈیو پیام سوشیل میڈیا کے ذریعہ تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگزار صدر کے تارک راماراو کو بھیجا۔

تلگو زبان میں بھیجے گئے اس ویڈیو میں اس نوجوان نے اپنی مشکلات سے کے ٹی راما راؤ کوواقف کروایا۔ یہ نوجوان روزگار کے لئے ایجنٹ کے ذریعہ سعودی عرب گیا تھا۔محمد سمیر نے کہاکہ سعودی عرب میں فنکشن ہال میں ملازمت کا جھانسہ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے ایجنٹ



نے دیاتھا۔ متاثرہ نوجوان نے امید کی تھی کہ ملازمت پر اس کے معاشی مسائل دور ہوں گے۔اس نے ملازمت کے لئے ایجنٹ کو 80ہزارروپئے بھی دیئے تاہم محمد سمیر کی سعودی عرب روانگی کے بعد وہاں اس کو دھوکہ کا سامنا کرناپڑا اور وہاں اسے بکرے چروانے کا کام دیاگیا۔محمد سمیر نے اس کو بچانے اورملک واپسی میں مدد کی خواہش کی۔

اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تارک راما راو نے سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر اوصاف سعید اور ریاض میں ہندوستانی سفارت خانہ کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس نوجوان کی ہندوستان واپسی کے لئے مد د کرنے کی خواہش کی۔ واضح رہے کہ ایک اور نوجوان نے بھی گزشتہ روز ایسا ہی ویڈیو کے تارک راماراو کو بھیجاتھا۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.