حیدرآباد، 30مئی (ایجنسی) ریاست تلنگانہ میں گرمی کی لہر آج بھی برقرار رہی۔
حیدرآباد محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے اطلاع دی کہ آئندہ مزید کچھ دنوں تک موسم اسی طرح
سے خشک رہے گا اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔
کریم نگر، جگتیال، منچریال، عادل آباد، آصف آباد اضلاع کے کئی مقامات پر درجہ حرارت آج 45 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔