نئی دہلی ، 29 ستمبر (یو این آئی) کانگریس قائدین کے استعفوں اور پارٹی کی پنجاب یونٹ میں تازہ بحران کے درمیان سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے آج پارٹی قیادت کو تنظیم کے زوال پر کٹہرے میں کھڑا کیا اور کانگریس سے مطالبہ کیا کہ صورتحال پر غور کیا جائے۔ سینئر کانگریسی لیڈر نے ورکنگ کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کیا کانگریس میں مشہور
جی- 23 کیمپ کے ممتاز رکن مسٹر کپل سبل نے دارالحکومت میں ایک پریس کانفرنس میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی یا کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا براہ راست نام نہیں لیا ، لیکن کہا کہ آج کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو کوئی منتخب صدر نہیں۔
پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کے تعلق کا حوالہ دیتے ہوئے ، انہوں نے سوال کیا ’’ایسا کیوں ہو رہا ہے؟"‘‘