واشنگٹن/5مئی(ایجنسی) کینساس کی ایک وفاقی عدالت نے ہندوستانی انجینئر شری نواس کوچیبھوتلا Srinivas Kuchibhotla کو قتل کرنے والے سابق امریکی بحریہ کے اہلکار کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ امریکی نیوی آفیسر نے گزشتہ سال بھارتی انجنیئر پر نسلی حملہ کے تحت گولی
مار کر اس کا قتل کر دیا تھا۔ اس سال مارچ میں 52 سالہ ایڈم پیورنٹن کوچیتاٹلا کو قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
پیورنٹن پر شری نواس کا قتل اور اس کے دوست کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام تھا۔ پچھلے سال 22 فروری کو اولاتھے شہر کے 146 آسٹنس بار اینڈ گرل145 میں میرے ملک سے نکل جاو کہہ کر یہ حملہ کیا گیا تھا۔