قنوج:11 جنوری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع قنوج کے چھبرامئو علاقے میں جمعہ کی دیر رات بس اور ٹرک کی آمنے سامنے ہوئے ٹکر کے بعد لگی آگ میں کم سے کم 10 مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ متعدد مسافر شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
جمعہ کی دیر رات یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب قنوج میں جی ٹی روڈ پر چھبرامئو کے نزدیک بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔بس کے مسافروں نے کسی طرح خود کو بچایا جبکہ 21 مسافروں کو مقامی افراد اور پولیس نے بس سے باہر نکالا۔
کانپور رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس موہت اگروال نے میڈیا نمائندوں کو سنیچر کو بتایا کہ حادثے میں مہلوکین
کی لاشیں بری طرح جل گئی ہیں اور صرف ہڈیا ہی بچی ہیں لہذا صرف ڈاین اے ٹسٹ ہی مہلوکین کی اصل تعداد کا اندازہ ہوپائے ۔انہوں نے بتایا کہ سردست کوئی8 تا10 افراد کی لاشیں بس میں ملی ہیں۔ لیکن وہ اس قدر جلی ہوئی ہیں کہ ان کی شناخت صرف ڈی این اے ٹسٹ کے بعد ہی ممکن ہے۔
آئی جی نے بتایا کہ بس میں تقریبا 45 افراد سوار تھے۔21 افراد کو بچا لیا گیا جن میں سے 12 کو تروا میڈیکل کالج اور 11 کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ 2 افراد کو مکمل طور سے بحفاظت بچا لیا گیا تھا انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔لیکن اب بھی بس کے تقریبا 18۔20 مسافر غائب ہیں۔ممکن ہے کہ ان کی بھی موت ہوچکی ہو لیکن ابھی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔