چنئی،3 اپریل (یواین آئی) ڈی ایم کے کی رہنما اور رکن پارلیمنٹ کنی موجھی کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہیں۔
محترمہ کنی موجھی ڈی ایم کے کی اسٹار کیمپنیر ہیں اور وہ پارٹی امیدواروں کے حق میں زبردست انتخابی ریلیوں سے خطاب کررہی تھیں۔ وہ آج ملی
جانچ رپورٹ کے مطابق کورونا انفیکشن میں مبتلا ہیں ۔
واضح رہے کہ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات چھ اپریل کو ہونے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کورونا انفیکشن میں مبتلا ہونے کے بعد محترمہ کنی موجھی نے اپنے سبھی پروگرام منسوخ کردئے ہیں اور گھرپر ہی آئیسولیشن میں ہیں۔