پٹنہ 27 فروری ( یواین آئی) بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی ( سی پی آئی) کے لیڈر اور جواہر لال نہرو یونیورسیٹی ( جے این یو ) طلباءیونین کے صدر کنہیا کمار نے آج کہاکہ اب فیصلہ لینے کا وقت آگیا ہے کہ ملک بابائے قوم مہا تما گاندھی کے اصولو ں پر چلے گا یا گوڈسے کے نظریات سے ۔
مسٹر کمار نے
یہاں تاریخی گاندھی میدان میں ” سنویدھان بچاﺅ ناگرکتا بچاﺅ مہا ریلی“ کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرکز میں نریندر مودی کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک کے لوگوں پر گوڈسے کے نظریات کو تھوپنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
سماج کے مختلف طبقات اور کامگاروں کو آپس میںلڑائے جانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔