the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کشن گنج،20فروری (یو این آئی)قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف اپنے موقف میں شدت لاتے ہوئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر ڈاکٹر کنہیا کمارنے انگریزوں کو معافی نامہ لکھنے والے لوگ ملک کی آزدی میں جن کے آباو اجداد نے اپنی جان قربان کی ان سے ہندوستانی ہونے کا ثبوت مانگنے والے پہلے اپنے ہندوستانی ہونے کا ثبوت پیش کریں۔
انہوں نے ’جن گن من یاتر ا‘ جو چمپارن سے شروع ہوا ہے کے کشن گنج پہنچنے پر سی ا ے اے، این آرسی اور این پی آر کے خلا ف کشن گنج کے تاریخی روئی دھاسہ میدان میں احتجاجی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ جن لوگوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا ان سے شہریت کاثبوت طلب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جس طرح ٹرمپ کے ہندوستان دورے کی سلسلے میں گجرات کی جھوپڑ یوں کو چھپا نے کیلئے دیوار کھڑی کر رہی ہے ٹھیک اسی طرح آسام میں این آر سی کے غلطی کو چھپا نے کیلئے حکومت سی اے اے کے نام کی ایک دیوار کھڑی کرنا چاہتی ہے جیسے اس ملک کے عوام



کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب سرکار رافیل کی فائلوں کی حفاظت نہیں کرسکتی توملک کی عوام اپنے کاغذات کی حفاظت کیسے کریں گے۔ ڈاکٹر کنہیا نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی ناکامیابیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے سی اے اے، این آر سی، این پی آر جیسے موضوع کو سامنے لاکر عوام کو ان کے بنیادی چیزوں سے دھیان ہٹانا چاہتی ہے۔
کنہیا کمار نے امت شاہ کا نام لئے بغیر کہا کہ کوئی گنجا ہونے سے چانکیہ نہیں ہوجاتا۔ تمام وسائل موجودہوں، سی بی آئی، آئی ڈی، انکم ٹیکس وغیرہ جیسی ایجنسیاں ہوں تو کوئی بھی چانکیہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دوراقتدار میں ابتک 3کروڑ 16لاکھ لوگوں کی نوکریاں چلی گئیں لیکن حکومت کو ان کی کوئی پرواہ نہیں،انہوں نے ریلوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ قوم پرست حکومت اب قوم کے اثاثہ کوبھی فروخت کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے سی اے اے کو لیکر کہا کہ اس قانون سے صرف مسلمانوں کو نہیں بلکہ ہندؤ کوبھی نقصان ہونے والا ہے اس لئے اس لڑائی کو ہندو مسلم کے آئینہ سے نہیں دیکھا جا ئے یہ لڑائی ملک کے دستو ر کے تحفظ کی لڑائی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.