ممبئی ، 10ستمبر (یواین آئی) اداکارہ کنگنا رناوت نے پالی ہلزکے دفتر کو منہدم کرنے کے بعد وزیر اعلی ادھاو ٹھاکرے کا نام لئے بغیر انہیں نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ (مسٹر ٹھاکرے )کچھ نہیں ، صرف کنبہ پرستی کا ایک نمونہ ہیں اداکارہ نے آج کئی ٹویٹ کئے۔
کسی کا نام لئے بغیر انہوں نے لکھا ، "آپ کے والد کے اچھے کام سے آپ کو دولت تو مل سکتی ہے لیکن عزت آپ کو خود کمانی پڑتی ہے ، میرا منہ بند کروگے لیکن
میری آواز میرے بعد سو، پھر لاکھوں میں گونجیں گی ، کتنے منہ بند کرو گے؟" کتنی آوازوں کو دبائیں گے؟ کب تک حقیقت سےبھاگوگے ، تم کچھ نہیں ہو صرف کنبہ پرستی کا ایک نمونہ ہو۔
"
کنگنا نے مزید کہا ، "میں یہ بات خاص طور پر واضح کرنا چاہتی ہوں کہ مہاراشٹر کے عوام حکومت کے ذریعہ کی گئی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں ، میرے مراٹھی خیر خواہوں کے بہت سے فون آرہے ہیں ، دنیا اور ہماچل کے لوگوں کو بھی تکلف پہنچی ہے۔