ممبئی ، 9 ستمبر (یواین آئی ) بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے بدھ کے روز اپنے پالی ہل میں واقع دفتر پرممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے بلڈوزر چلائے جانے کے بعد اس معاملے پر مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو
راست ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آج میرا گھر ٹوٹا ہے۔
کل تیرا گھمنڈ ٹوٹے گا۔
اداکارہ کنگنا کی ابھی تک شیو سینا کے چیف ترجمان سنجے راؤت کے ساتھ زبانی جنگ چل رہی تھی اور دونوں ایک دوسرے لفظوں سے حملہ کر رہے تھے ۔