نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو اداکارہ کنگنا رناوت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ملک کے شہیدوں کی توہین کی ہے اس لیے اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے اس سے تمام سرکاری اعزازات واپس لیے جائیں۔
یہاں ایک پریس کانفرنس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کانگریس کے ترجمان گورو بلبھ نے کنگنا رناوت کو ’سرکاری اداکار‘
قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور ملک کے شہیدوں کی توہین کی ہے، اس لیے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کنگنا کو مسائل اور حقائق کی بنیادی سمجھ نہیں ہے کیونکہ وہ اسکرپٹ پڑھتی ہیں اور لکڑی کے گھوڑے پر شوٹنگ کرتی ہیں ، اس لیے انہیں باپو کی لاٹھی کی طاقت کا احساس نہیں ہوتا اور ان کی تذلیل کرتی ہیں۔