the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 9 ستمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی بدھ کے روز ہماچل پردیش کے اپنے آبائی شہر منالی سے ممبئی واپسی کے درمیان شیوسینا اور ان کی درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی کنگنا کے ممبئی کا پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے موازنہ کرنے کے لئے مہاراشٹر میں حکمران شیوسینا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھیوں کے نشانے پر ہے۔
حال ہی میں ، کنگنا کو ملنے والی دھمکیوں کے تناظر میں، مرکزی حکومت کی طرف سے وائی کلاس سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 11 اہلکاروں کی حفاظت میں وہ بدھ کے روز ممبئی واپس آگئیں۔
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کہا ہے کہ جب ممبئی واپس آئیں گی تو اداکارہ کو ایک ہفتہ کے لئے کورنٹن کیا جائے گا۔ منگل کے روز ممبئی آنے سے قبل محترمہ رناوت کے ذریعہ کروائی کرائی



گئی جانچ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے کنگنا کے دفتر کے کچھ حصے مسمار کردیا ہے۔ کنگنا کے وکیل نے اس معاملے کے بارے میں بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
کنگنا کے دفتر کا ایک حصہ منہدم کرنے کے بعد ، بی ایم سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کنگنا کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قواعد و ضوابط پر عمل کیا گیا ہے ، کوئی بھی چیز غیرقانونی نہیں ہے اور نہ ہی ضابطہ سے باہر ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے ممبئی کے 'منیکرنیکا فلمز' کے دفتر میں غیر قانونی تعمیر کا الزام عائد کرتے ہوئے منہدم کردیا ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ نے کنگنا رناوت کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بی ایم سی کی کارروائی پر روک دی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.