جھابوا ، 11 ستمبر (ایجنسی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج ریاست میں پندرہ سال تک حکومت کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف اقتدار میں رہتے ہوئے صرف وعدے کرکے عوام کو دھوکہ دیا اور اب حزب اختلاف میں بیٹھنے پر اس کے رہنما ’تنقید
کی سیاست‘ کر رہے ہیں۔
مسٹر کمل ناتھ نے گجرات سے متصل قبائلی اکثریتی جھابوا ضلع ہیڈ کوارٹر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔
اس موقع پر تعلقات عامہ کے وزیر پی سی شرما ، وزیر سیاحت سریندر سنگھ بھگیل ، وزیر زراعت سچن یادو اور سینئر قبائلی رہنما کانتی لال بھوریہ بھی موجود تھے۔