بھوپال، 10مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں سیاسی اٹھا پٹک کے درمیان وزیراعلی کملناتھ نے آج گورنر سے چھ وزرا کو برخاست کرنے کی سفارش کی۔
مسٹر کملناتھ نے وزیر امرتی دیوی، تلسی سلاوٹ، گووند سنگھ راجپوت، مہندر سنگھ سسودیا، پردھومن سنگھ تومر اور ڈاکٹر پربھورام چودھری کو وزیر کے عہدہ سے ہٹانے کی سفارش کرتے ہوئے گورنر
کو خط لکھا ہے۔ یہ وزیر مسٹر جیوتر آدتیہ سندھیا کے سخت حامی سمجھے جاتے ہیں اور تمام بنگلورو میں ان 19اراکین اسمبلی کے ساتھ ہیں، جنہوں نے رکن اسمبلی کے عہدہ سے استعفی دیا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور سابق وزیربساہو لال سنگھ نے رکن اسمبلی کے عہدہ سے استعفی دیا ہے۔ حالانکہ وہ مسٹر سندھیا نہیں، سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ سے جڑے رہے ہیں۔