بھوپال،05جولائی(ایجنسی)مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ آج پارلیمنٹ میں پیش بجٹ 20-2019پر اپنے ردعمل میں اسے لفظوں کا جال بتاتے ہوئےکہاکہ بجٹ کے علاوہ
تقریر زیادہ ہے۔
بجٹ کے اہم نقطوں کا کہیں ذکر نہیں کیاگیا۔
وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت کے بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مہنگائی بڑھے گی اور اچھے دن سے اس کا کوئی سروکار نہیں ہے۔