بھوپال، 20 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج کہا کہ یہ ہم سب کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ اندور شہر مسلسل پانچویں بار صفائی میں ملک میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔
وہ اس کامیابی کے
لیے اندور کے لوگوں کے جذبہ اور لگن کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مسٹر کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ وہ ملک اور ریاست کے تمام شہریوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے صاف ستھرے شہروں کی درجہ بندی میں اپنا مقام بنایا ہے۔