چنئی، 20 مارچ (ایجنسی) اداکار سے سیاسی لیڈر بننے والے Makkal Needhi Maiam مکل نیدھی مييم ( ایم این ایم) کے بانی کمل ہاسن نے بدھ کے
روز لوک سبھا انتخابات کے لئے 21 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ ان امیدواروں میں ایک ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر، ایک سبکدوش ضلع جج، کاروباری اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔ مسٹر کمل ہاسن نے یہاں اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ امیدواروں کا انتخاب سوچ سمجھ کرکیا گيا ہے۔