حیدرآباد10مارچ (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر بہبود پسماندہ طبقات گنگولہ کملاکر نے کہا ہے کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے متعارف کردہ کلیانا لکشمی اور شادی مبارک اسکیمات سے بچوں کی شادیوں کو کچھ حد تک روکا جاسکا ہے۔
انہوں نے وقفہ سوالات کے موقع پرقانون ساز
اسمبلی میں مختلف ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے۔
انہوں نے کہا کہ تاحال کلیانا لکشمی اور شادی مبارک اسکیمات سے 10,26,396افراد کوفائدہ پہنچا ہے جن میں 4,84,346کا تعلق پسماندہ طبقات،1,21,639کا درجہ فہرست قبائل،2,10,676کا تعلق اقلیتی طبقہ اور 2,06,735کا تعلق درجہ فہرست ذاتوں سے ہے۔