کابل، 02 نومبر (یو این آئی) افغانستان کے دار الحکومت میں واقع کابل یونیورسٹی پر پیر کے روز حملہ ہوا جس میں کم از کم 19 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر 22 زخمی ہو
گئے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے کہا کہ اس حملے میں 19 افراد مارے گئے اور دیگر 22 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے۔