حیدرآباد/22جنوری(ایجنسی) نظام آباد سے رکن پارلیمنٹ اور تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی رہنما کے کویتا کو فیم انڈیا extra-ordinary-parliamentarian ایکسٹرا آرڈینری پارلیمنٹیرین ایوارڈ کے لیے چنا گیا ، فیم انڈیا اور ایشا پوسٹ میگزین
کے آئیڈل ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ کیے گئے بہترین ایم پی سروے میں کے کویتا کو بہترین رکن کے طور پر چنا گیا،
منتظمین نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ آنے والی 31 جنوری کو دہلی میں واقع وگیا بھون میں ایم پی کویتا کو یہ ایوارڈ دیا جائے گا.