حیدرآباد 11اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے سماجی فلسفی و جہدکار جیوتی راو پھولے کی خدمات کو یاد کیا۔
انہوں نے اپنے پیام میں کہا کہ جیوتی رام پھولے نے سماج میں
سماجی انصاف کے لئے جدوجہد کی اور وہ ایک عظیم شخصیت تھے۔
انہوں نے کہا کہ سماجی فلسفی ایک نمونہ بن گئے کیونکہ انہوں نے ذات اور جنسی امتیاز کے خلاف لڑائی لڑی اور تعمام کو تعلیم کے لئے تحریک شروع کی تھی۔