جموں، 9 دسمبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ کا کہنا ہے کہ آئین ہند ہر کسی کو آزادی اور حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور ہم اپنے حقوق کی بحالی چاہتے ہیں انہوں نے کہا جموں وکشمیر کے عوام سے چھینے گئے حقوق کی بحالی کی خاطر نیشنل کانفرنس اپنی پُر امن جدوجہد جاری رکھے گی ان باتوں کا اظہارموصوف نے شیر کشمیر بھون میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ’جموں وکشمیر میں اس وقت افسر شاہی مسلط کی گئی ہے جس وجہ سے لوگوں کے مسائل حل ہی نہیں ہو رہے ہیں‘۔
اُن کا مزید کہنا
تھا کہ ’ہم کسی ریاست کا حق نہیں مانگتے، ہم وہ مانگتے ہیں جو ہم سے جبری طورپر چھینا گیا‘ ۔ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی کی خاطر نیشنل کانفرنس ہر محاز پر اپنی آواز بلند کرتے رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس قانون کی واپسی کو لے کر پُر امن جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
فاروق عبدا ﷲ کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں آتش فشاں تیار ہو رہا ہے، اس سے پہلے یہ آتش فشاں ہم سب کو لے ڈوبے جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئین ہر کسی کو آزادی اور حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور ہم بھی اپنے حقوق کی بحالی چاہتے ہیں۔